ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کپل مشرا نے محلہ کلینک میں 225کروڑ کے گھوٹالے کا دعوی کیا

کپل مشرا نے محلہ کلینک میں 225کروڑ کے گھوٹالے کا دعوی کیا

Wed, 17 May 2017 11:24:34    S.O. News Service

نئی دہلی، 16؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اروند کیجریوال کے لیے تشویش کی وجہ بنے سابق وزیر کپل مشرا اپنی بھوک ہڑتال بھلے ہی ختم کر چکے ہوں، لیکن وہ دعوی کر رہے ہیں کہ ان کی جھولی میں اب بھی بہت سے خلاصے ہیں۔منگل کو کپل مشرا سی بی آئی کو حوالہ، بلیک منی ، بلیک منی کو سفید کرنا، فرضی کمپنیوں کے ریکیٹ سے جڑے دستاویزات سونپیں گے اور اروند کیجریوال کے خلاف معاملہ درج کرائیں گے۔غورطلب ہے کہ 14؍مئی کو کپل مشرا نے پروجیکٹر کے ذریعہ پری زنٹیشن دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ عام آدمی پارٹی کو مل رہے چندے میں سنگین گڑبڑی ہے، پانچ دن سے بھوک ہڑتال کر رہے کپل مشرا پریس کانفرنس کے دوران بے ہوش ہو گئے تھے، جس کے بعد انہیں بے ہوشی کی حالت میں آرایم ا یل اسپتا ل میں داخل کرایا گیا تھا،پیر 15؍مئی کی شام کو اسپتا ل سے چھٹی ملتے ہی کپل مشرا نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی تھی ۔میڈیا سے خصوصی بات چیت میں کپل مشرا نے آگے کئے جانے والے انکشافات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ محلہ کلینک کا 225کروڑ روپے کا گھوٹالہ ہے، جس کی معلومات جلد ایل جی کو دوں گا۔حکومت کے افسر ان اور محلہ کلینک سے وابستہ کچھ ڈاکٹروں نے معلومات دی ہے، جس کی اے سی بی میں بھی شکایت درج کراؤں گا۔پریس کانفرنس کے دوران دکھائے گئے چیک پر عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے سوال کھڑے کئے تھے، اس کے جواب کپل نے بتایاکہ یہ اس کمپنی کا چیک تھا، جس نے آدھی رات کو 50لاکھ روپے کا فنڈ پارٹی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیاتھا ، آگے سی بی آئی بتائے گی کیجریوال کا چیک باہر کیسے آیا؟ان کے دن خراب چل رہے ہیں، آج تحقیقات شروع نہیں ہوتی ،تو کجریوال جی کے سگے رشتہ داروں پر چھاپے نہیں پڑتے، اب اروند کجریوال کا جیل جانا باقی ہے۔


Share: